ممبئی: ماسٹر بلاسٹر کے نام سے معروف ہندوستانی سابق کرکٹ کھلاڑی سچن تندولکر نے ایک ہفتہ قبل فلسطین کا دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں کھڑے ہوکر تصویر کھنچوائی تھی وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سچن تندولکر صحن اقصیٰ میں کھڑے ہیں اور پیچھے قبۃ الصخرہ کا عظیم گنبد نظر آرہا ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یروشلم سے میرا سلام‘‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یروشلم اسرائیل کا قدیم شہر ہے۔
بتادیں کہ اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر بزور طاقت قائم ہوئے ابھی ۷۰ سال ہی ہوئے ہیں، مسجد اقصیٰ اور مسجد قبۃ الصخرہ فلسطین کے بیت المقدس شہر میں واقع ہے۔ سچن تندولکر کی تصویر پر بہت سارے افراد نے انہیں یاد دہانی کرائی ہے کہ یہ اسرائیل نہیں فلسطین ہے۔ ایک یوزر نے لکھا کہ ہم بہت بڑے مداح تھے سچن کے لیکن ان ہی سب کی وجہ سے اب نہیں ہیں، اسرائیل کی جگہ فلسطین لکھنا چاہئے تھا لیکن کوئی نہیں آپ لوگوں سے کوئی امید بھی نہیں ہے۔
0 Comments