Latest News

یہ جھوٹ ہے کہ بابری مسجد رام کی جائے پیدائش ہے، ہندوتوا کے خلاف بیان دینے پر کنڑ اداکار چیتن کمار گرفتار۔

بنگلورو:  کنڑ اداکار چیتن کمار جو چیتن اہنسا کے نام سے مشہور ہیں، کو ہندوتوا پر ان کا ٹویٹ وائرل ہونے کے بعد بنگلورو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے خلاف شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان کا ٹویٹ، جس میں کہا گیا ہے کہ "ہندوتوا جھوٹ پر قائم ہے”، مبینہ طور پر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔انہیں بنگلورو میں شیشادری پورم پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اداکار جو ایک دلت اور قبائلی جہدکار بھی ہیں، کو ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا۔انہیں کسی مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرنے اور طبقات کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے مقصد سے بیانات دینے کے الزامات کا سامنا ہے۔ 20 مارچ کو ایک ٹویٹ میں مسٹر کمار نے کہا تھا کہ ہندوتوا جھوٹ پر قائم ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ:ساورکر: ہندوستانی ‘قوم’ کا آغاز اس وقت ہوا جب رام نے راون کو شکست دی اور ایودھیا واپس آئے۔۔۔ ایک جھوٹ1992: بابری مسجد ‘رام کی جائے پیدائش’۔۔۔ جھوٹ ہے۔2023: اوری گوڈا-ننجے گوڑا نے ٹیپو کو ہلاک کیا تھا۔۔۔ایک جھوٹ۔اداکار نے کہا کہ ہندوتوا کو صرف سچائی سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ سچائی مساوات ہے۔ان کے ٹویٹ کرنے کے چند گھنٹے بعد ہندو نواز تنظیموں نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس پر شیشادری پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔فروری 2022 میں بھی انہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس کرشنا ڈکشٹ پر قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جو اس وقت حجاب کیس کی سماعت کر رہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر