Latest News

ملک میں ’فلو‘ کیسز میں اضافہ, کووڈ جیسی علامتیں، عوام میں دہشت، مرکزی حکومت کی ایڈوازری جاری۔

نئی دہلی: ملک کے کئی حصوں میں گزشتہ دو ماہ سے طویل بیماری اورلمبے وقت تک کھانسی کے ساتھ ’فلو‘ کے معاملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، دو سال تک کووڈ مہاماری کا سامنا کرنے کے بعد ان معاملوں میں تعداد میں اچانک اضافے سے عوام میں خوف ودہشت کا ماحول ہے، پورے ملک میں بخار اور فلو کے معاملات سامنے آرہے ہیں، انڈین کائونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا کہ یہ Influenza A subtype H3N2 virus 
کے سبب ہوتا ہے، بتادیں کہ ایچ ۳ این ۲ وائرس دیگر سب ٹائپ کے موازنے میں اسپتال میں داخل ہونے کے زیادہ معاملوں کی وجہ بنتا ہے، ماہرین کے مطابق گزشتہ دو تین ماہ سے پورے ملک میں اس کے معاملہ زیادہ سامنے آئے ہیں۔ عام طور پر اس کی علامتوں میں بخار کے ساتھ مسلسل کھانسی شامل ہے، حال کے معاملوں میں بہت سے مریضوں نے طویل وقت کے لیے ایسی علامتوں کی شکایتیںکی ہیں، سدھ اسپتال کے ڈاکٹر انوراگ مہروترو کا کہنا ہے کہ انفیکشن ٹھیک ہونے میں وقت لگ رہا ہے۔ ادھر انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کھانسی، زکام، اور متلی کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اینٹی بائیو ٹک دوائوں کے حد سے زیادہ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر