Latest News

اپنے نونہالوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق زیور علم سے آراستہ کریں، مدرسہ خدیجۃ الکبری کے اجلاس عام میں مولانا محمد زبیر کا خطاب۔

کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔
مدرسہ اسلامیہ خدیجۃ الکبریٰ موضع رکن پور پچپیڑہ میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ عمل میں آیا جس کی صدارت مفتی غلام نبی قاسمی استاد مدرسہ خادم الاسلام ہاپوڑ نے کی
مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد زبیر شیخ الحدیث جامع الہدی مراد آبادی نے شرکت کی 
نظامت کے فرائض مفتی محمد زبیر قاسمی مہتمم مدرسہ انوار القرآن موضع پچپیڑہ نے بحسن وخوبی انجام دیئے اجلاس کا آغاز قاری محمد یاسین کی تلاوت قرآن سے ہوانعتہ کلام مولانا محمد فیصل میرٹھی نے پیش کیا 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد زبیر نے سامعین کو نصیحت کی کہ آپ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر پہلے کے مقابلے زیادہ توجہ دیں
اور اپنے نو نہالوں کو علوم عصریہ سے بھی آراستہ کریں مفتی محمد حسن قاسمی نے قرآن وحدیث کے حوالے سے عرض کیا کہ آپ حضرات اپنی آخرت کو بنانے کے لئے سعی وکوشش کریں مفتی غلام نبی قاسمی نے گراں قدر نصیحت سے نوازتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی زبان سے اچھی باتیں نکالیں ورنہ خاموش رہیں اپنے اوقات کی قدر کریں اس کو صحیح مصرف میں خرچ کریں اور اپنے گناہوں پر اللہ رب العزت سے پکی سچی توبہ کریں
اس موقع پر مدرسہ ہٰذا سے فارغ شدہ 3 حفاظ کی علماء کرام کے دست مبارک سے دستار بندی بھی کی گئی
خصوصی شراکاء میں مفتی محمد مجاہد امام وخطیب مسجد میرٹھ قاری محمد فرقان محمودی قاری مہر عالم غفرانی استاد شعبہء تجوید و قرات مدرسہ انوار القرآن موضع پچپیڑہ الحاج قاری محمد ظفر امام وخطیب مدینہ مسجد نگلہ ساھو میرٹھ قاری محمد اسلم قاسمی مفتی محمد نبی قاسمی قاری محمد نوشاد حافظ محمد مرشد مولانا محمد عابد قاری محمد فرقان قاری محمد صابر استاد مدرسہ ہٰذا قاری محمد بلال ماسٹر مہتاب ماسٹر رستم علی ماسٹر شیر شاہ حافظ محمد احمد مولانا عبد الرحمن وغیرہ نے شرکت کی۔
مفتی محمد غلام نبی قاسمی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہواآخر میں مدرسہ ہٰذا کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الرحمن و مہتمم مولانا شفیع الحسن نے مہمانوں
وحاضریں کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر