Latest News

علماءکی مجالس سے قلبی اور روحانی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے،جامعہ ضیاءالعلوم خانقاہ پٹھیڑ میں منعقد اصلاحی مجلس میں مولانا سلمان بجنوری کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کے معروف دینی ادارہ جامعہ ضیاءالعلوم خانقاہ پٹھیڑ چلکانہ میں ایک اصلاحی مجلس کا انعقاد کیاگیا،جس میں مولانا محمد صادق مظاہری کی دعوت پر نامور عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی نے شرکت کی۔
پیر طریقت صوفی زماں حضرت الحاج الشاہ صوفی معین الدین قادری مجددی کی صدارت میں منعقداس اصلاحی مجلس کا آغازدارالعلوم دیوبند کے شعبہ حفظ کے استاذ قاری محمد منور اقبال کی تلاوت کلام اللہ شریف سے ہوا۔جبکہ قاری شاہ جہاں دبھیڑوی نے نعت پاک پیش کی۔

اس موقع پر مولانا محمد سلمان بجنوری نقشبندی نے اپنے ناصحانہ کلام میں ذکر و اذکار کی فضیلت اور رمضان المبارک کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس طرح کی مجالس سے قلبی اور روحانی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، اسلئے سبھی کو علماءکی مجلس میں شرکت کا معمول بنانا چاہئے۔انہوںنے چند ایام بعد شروع ہونے والے ماہِ رمضان کی فضیلت بیان کی اور کہاکہ ہمیں عہد کرلینا چاہئے کہ ہم اس عظمت والے مہینہ کے ایک ایک لمحہ کی قدر کرینگے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایسا عظیم الشان مہینہ ہے ،جس کے ہر لمحہ اللہ کی رحمتیں برستی ہیں،اسلئے روزہ رکھنے کے ساتھ تلاوت کلام اللہ اور ذکر و اذکار کے معمولات میں اضافہ کردینا چاہئے۔ مولانا نے حاضرین مجلس کو مزید اپنے پرُمغز اور ناصحانہ کلام سے نوازا۔ پروگرام کی نظامت مولانا محمد صادق مظاہری نے کی۔ مولانا سلمان بجنوری کی دعاءپر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر مفتی بلال ، حاجی محمد ذاکر، حاجی معصوم نلہیڑہ، قاری شجاع الدین، قاری محمد مستقیم ، قاری محمد انعام، قاری محمد اکرام، مولوی مزمل ، مولوی اعظم ، قاری خالد،عبدالستار، قاری محمد شہزاد ، مولانا ممشاد مظاہری، قاری ضیاءالاسلام، صوفی محفوظ ، حافظ محمد عمر، مولانا محمد باقر نلہیڑہ، حافظ مصور اور بڑی کثیر تعداد میں عوام و خواص لوگوں نے شرکت فرمائی جن میں ایک بڑی تعداد علماءکرام و حفاظ کی بھی شریک ہوئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر