Latest News

مفتی ذوالفقار علی مظفرنگر عید گاہ کمیٹی کے نائب صدر منتخب۔

مظفر نگر: مظفرنگر عید گاہ کمیٹی کی ایک میٹنگ کا انعقاد سبزی منڈی میں واقع مرحوم قاضی تنویر عالم کی رہائش گاہ پر عمل میں آیا۔ جسکی صدارت قاضی تنویر عالم نے کی منعقدہ میٹنگ میں سابقہ کاروائی کی پیش کی گئی رپورٹ کی توثیق کی گئی اور کمیٹی کے نائب صدر مرحوم ڈاکٹر ایس یو خان کے انتقال پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کی گئی۔
اس دوران اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے سابق رکن مفتی ذوالفقار علی کو اتفاق رائے سے کمیٹی کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں عید گاہ کی تزئین کاری سمیت 3 خوبصورت گیٹ تعمیر کرنے اور عید گاہ قبرستان میں مٹی کے بھراؤ کی تجویز پاس کی گئی اور طے کیا گیا کہ عید گاہ کمیٹی کا ایک وفد رمضان المبارک و عیدالفطر سے متعلق انتظامی امور سے متعلق ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کریگا۔ میٹنگ کے شرکا میں قاضی تنویر عالم، مولانا محمد ذاکر امام و خطیب مسجد قاضیان، مفتی ذوالفقار علی، عبد الحئی، محمد شعیب نذر سیکرٹری وغیرہ شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر