Latest News

مدرسہ تعلیم القرآن مظفرنگر میں مفتی ابوالقاسم نعمانی کے ہاتھوں حفاظ کی دستار بندی، قاری ذاکر حسین کو دیا گیا اعزاز۔

 مظفر نگر:  مظفر نگر کے مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن میں سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا، جسکا آغاز قاری محمد نوشاد کاٹکوی کی تلاوت سے اور قاری محمد جاوید ضیا میرٹھی کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد فیروز قاسمی کاٹکوی نے انجام دیئے جبکہ صدارت قاری ذاکر حسین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش نے کی۔ 
اس موقع پر مہمان خصوصی مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند نےخصوصی خطاب فرماتے ہوئے فضیلت قرآن پر روشنی ڈال کر اپنے دست مبارک سے حفاظ کرام کو دستار فضیلت سےنوازا۔ دوسرے مہمان خصوصی مفتی محمد آصف محمود قاسمی دہلی نے اپنے خطاب میں عقائد و قرآن پر عمل کرنے والے کی اہمیت کو بیان فرمایا۔  پنجاب کے مفتئ اعظم مولانا مفتی ارتقاء الحسن نے فرمایا کہ امت سادگی کے ساتھ اور فضول خرچی سے بچتے ہوئے زندگی گزارے اسی میں اسکے لئے خیر ہے۔
 پنجاب سے تشریف لائے برادرانِ وطن سوہن سنگھ سردار جی و جگ جیت سنگھ سردار جی نے بھی اظہار خیال فرماتے ہوئے مدرسہ ھذا سے حفظ قرآن کی دولت حاصل کرنے والے 7 حفاظ کی حوصلہ افزائی کی اور مدرسہ ھذا کے تعلیمی معیار کو دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا اور پنجاب کے سابق کابینی وزیر نصرت اکرام خان نے بھی اربابِ مدرسہ بالخصوص مدرسہ ھذا کے روح رواں قاری محمد عادل قاسمی کی محنتوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
جانسٹھ تحصیل کے گاؤں کاٹکہ سے ضلع پنچایت رکن شان محمد نے بھی بچوں کا پروگرام سنکر تعریفی جملے ارشاد فرمائے قاری محمد ھاشم صغير میرٹھی نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے مدرسہ ھذا کیلئے جلسے میں شریک سامعین سے تعاون کی ا پیل کی۔ بعد ازاں تکمیل حفظ قرآن کریم کرنے والے طلبہ و مدرسہ ہذا کے اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے اجلاس کی صدارت فرما رہے قاری ذاکر حسین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش کے دست مبارک سے سند و انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے بعد اسٹیج پر موجود علماء کرام نے بڑے ہی شوق و جذبہ کے ساتھ، فخر مظفر نگر، قاری ذاکر حسین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش کو انکی خدمات جلیلہ کو سراہتے ہوئے اعزاز سے نوازا۔ دیگر شرکا میں مفتی عبد الملک قاسمی مالیر کوٹلہ پنجاب، مولانا محمد یامین سمبلھیڑہ، حافظ محمد عرفان سمبلھیڑہ، صوفی محمد انوار، قاری عبد الماجد، حافظ محمد یامین پنجاب، محمد عمران مظفرنگری، ماسٹر محمد منیر کاٹکوی، مولانا محمد ریحان دہلوی، قاری محمد ناظم وغیرہ شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر