Latest News

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی پر حملہ۔

کولکاتہ: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں دھرمتلہ میں ڈی اے میں اضافہ کو لے کر سر کاری ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کے مقام پر جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی احتجاجیوں سے ملاقات کے لئے منچ پر پہنچے۔ منچ پر رکن اسمبلی نوشاد صدیقی احتجاجیوں سے بات چیت کر ہی رہے تھے کہ تبھی ایک نامعلوم شخص وہاں پہنچا اور رکن اسمبلی پر حملہ کردیا۔ حملے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
نوشاد صدیقی نے اس واقعہ پر کہاکہ وہ ڈی اے میں اضافہ کو لے کر بھوک ہڑتال پر بیھٹے مظاہرین سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ ان سے بات چیت ہو رہی تھی تبھی ایک شخص آیا اور حملہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ کولکاتا پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات پر تو سوال اٹھنا لازمی ہے لیکن سب سے بڑی یہ بات ہے کہ چند لوگ سرکاری ملازمین کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے حملہ کرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔ حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔حکومت ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے کیا کر رہی ہے یہ اہل بنگال کو اچھی طرح سے پتہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر