Latest News

بہار-بنگال سرحد پر اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، ایس ٹی ایف بنگال اور بہار پولیس کی کارروائی، اسلحہ ضبط، ملزمین فرار۔

پٹنہ۔: مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے بہار پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مغربی بنگال کے مالدہ اور بہار کے کٹیہار کی سرحد پر موجود احمد آباد پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے۔بنگال پولیس ایس ٹی ایف کے ایس پی آئی پی ایس اندرجیت بسو نے ہفتہ کی صبح اس کی معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ مغربی بنگال پولیس کے ایس ٹی ایف کو مخبروں سے ٹھوس اطلاع ملی تھی کہ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے تحت رتوا پولیس اسٹیشن کے علاقے اور بہار کے کٹیہار کے احمد آباد تھانے کے علاقے کے درمیان نارو کرمکار نامی ایک شخص کے گھر میںغیر قانونی بندوق بنانے کا کاروبار چل رہا ہے۔اس کے بعد جمعہ کی شام کٹیہار پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارا۔ اگرچہ گھر کا مالک موقع سے فرار ہو گیا تاہم وہاں سے دو دیسی ساختہ بندوقیں، ایک نیم بنی ہوئی بیرل، ایک نیم بنی بندوق اور بندوق بنانے کے سامان برآمد ہوئے ہیں۔کٹیہار کے احمد آباد تھانے کی پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نارو کرمکار فی الحال مفرور ہے۔ پولیس نے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر