Latest News

مولانا مہربان علی کی حیات و خدمات پر قومی سیمینار اور کتاب ''نقوش مہرباں'' کی رونمائی، مولانا مہربان علی ایک ہمہ جہت اور ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے : علماء کرام۔

مظفر نگر:  جمعۃ علماء ضلع مظفر گر کے مسلسل 40 سال جنرل سکریٹری رہے مولانا مہربان علی قاسمی کی حیات اور خدمات پر مظفر نگر کے امبا وہار میں قومی سیمینار کا انعقاد ہوا. جس میں سیکڑوں کی تعداد  میں علماء کرام اور دانشوران قوم و ملت نے شرکت کی.ساتھ ہی ان کے فرزند اور معروف صحافی کلیم تیاگی کے ذریعہ مرتب کی گئی کتاب '' نقوش مہرباں'' کی رونمائی بھی کی گئی. 
  اس موقع پر صدارت کر رہے جمعیۃ علما اتر پردیش کے صوبائی نائب صدر حافظ محمد فرقان اسعدی نے مولانا مہربان علی کو یاد کرتے ہوئے ان کی محنت، خلوص، للہیت اور ملک و قوم کے جزبہ پر مفصل تقریر کی اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بیٹوں کو کتاب کے اجراء کے لئے مبارک باد دی. 
مولانا نذر محمد نے کہا کہ مولانا مہربان علی جمعیۃ کے سچے سپاہی تھے انہوں نے ہی ہمیں کام کرنا سکھایا. جمعیہ علماء ضلع مظفر نگر کے ضلع صدر مولانا محمد قاسم نے کہا کہ مولانا نے. مجھ سے زمانہ طالب علمی سے ہی محبت کی اور تربیت فرمائی آج ان کے انتقال کے 8 سال بعد ایک مرتبہ پھر ان کی یاد تازہ ہو گیی ہے. 
مہمان خصوصی اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر حکیم سید احمد خان، سابق ایم ایل اے سومانش پرکاش،  مولانا نسیم قاسمی، حاجی شاہد تیاگی، سعید الزماں سابق وزیر نے حضرت مولانا مہربان کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ 
 شہر کے امبا وہار میں واقع بینکٹ ہال میں منعقدہ  پروگرام میں مقررین نے کہا کہ مولانا مہربان نے اپنی زندگی جمعیت اور قوم و. ملت کے لیے وقف کردی تھی۔ وہ ایک ہمہ جہت اور ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے. ان کے انتقال سے جو نقصان ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکتا.  مولانا کے بڑے صاحبزادے کلیم تیاگی نے ان تمام مضمون نگاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کتاب میں مضمون لکھا اور کسی بھی طرح سے تعاون کیا. انہوں نے کہا کہ والد محترم  نے جو مشن چھوڑا ہے اسے پورا کرنے کا کام کیا جائے گا؛
بابو رونق علی زیدی، سومانش پرکاش، امیر اعظم ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج  بڑی خوشی کا مقام ہے کہ عظیم سماجی و مزہبی رہنما حضرت مولانا مہربان قاسمی پر کتاب کا اجرا ہوا. آج ان کی بہت یاد آ رہی ہے، ان کی خدمات اتنی ہیں جس کا احاطہ ممکن نہیں۔سبھی نے دل کی گہرائیوں سے ان کے بیٹوں کلیم تیاگی، قاری سلیم اور وسیم اکرم کو. مبارک باد پیش کی. 
پروگرام کی نظامت کلیم تیاگی اور مولانا جمشید قاسمی نے مشترکہ طور پر کی. اس موقع پر جمعیۃ علما کے صدر مفتی بن یامین، ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق رکن مفتی ذوالفقار، دہلی اقلیتی کمیشن کی مشاورتی کمیٹی کے رکن حکیم عطاء الرحمن اجملی، ڈاکٹر شمیم ​​الحسن، پیغام انسانیت کے صدر آصف راہی، پریتن سوسائٹی کے سکریٹری اسعد فاروقی، مولانا احسان قاسمی، قاری محمد اسرار، اکرام قصار، بدرالزماں خاں، دیان ایڈوکیٹ، دارالعلوم دیوبند کے استاد مولانا صداقت قاسمی، نے بھی مولانا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو بیان کیا. 
ماسٹر رئیس الدین رانا، ڈاکٹر فرخ حسن، ندیم ملک، تحسین علی اساروی، تنویر گوہر، شہزاد علی، محبوب عالم ایڈووکیٹ، مولانا موسیٰ قاسمی، آصف قریشی بڈھانہ، پرنسپل معصوم علی، مفتی عادل، نفیس رانا شمیم ​​قصار، ماسٹر اوصاف انصاری، شہزاد تیاگی، قاری سلیم مہربان، قاری اسرار، حاجی عزیز الرحمن، وسیم مہربان، سرپنچ نظام الدین، فیاض ملک، قاری توحید تیاگی، عارف عثمانی، اکرام قصار،  حافظ شیر دین۔ مصطفی کمال پاشا، بابو معصوم علی تیاگی، مولانا ریحان، عقیل حبیب، ماسٹر ریاض، ڈاکٹر سلیم سلمانی، قاری شاہد حسینی، ماسٹر امتیاز، عبدالرب، مولانا عبدالولی، حافظ سرفراز، شاہنواز، جنید، حافظ فہیم، محمد حارث،  حکیم امید علی، قاری سلیم، وسیم اکرم، حاجی محمد احمد، مولانا گلزار، مولانا محمد احمد، ماسٹر خلیل، شمیم تیاگی، شاہ نظر پردھان، مولانا احسان قاسمی، مولانا محمد انیس، مفتی ریحان، ڈاکٹر صداقت تیاگی، نسیم تیاگی، محمد ارشاد تیاگی، محمد عمر، ڈاکٹر طاہر تیاگی وغیرہ نے شرکت کی....
قاری محمد انس کی تلاوت کلام پاک اور ابوالکلام کلیم چرتھاؤلی کی نعت پاک سے آغاز ہوا. قاری عبد القیوم نے منظوم خراج عقیدت جبکہ ڈاکٹر تنویر گوہر کا لکھا. مرثیہ معروف شاعر فیروز انور نے پڑھا گیا، قاری اسرار احمد نے بھی اپنے بہترین اور سیر حاصل اشعار سے نوازا. پروگرام کے کنوینر کلیم تیاگی رہے. حاجی شاہد تیاگی، توحید تیاگی اور مولانا اکرم ندوی کا خصوصی تعاون رہا.... بعد ازاں حافظ محمد فرقان اسعدی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر