Latest News

مدرسہ فیض العلوم میں محفل حسن قرات کا انعقاد، اساتذہ نے طلبہ کو قرآن کریم کی عظمت سے روشناس کرایا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
علاقہ کی قدیم معروف دینی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں’محفل حسن قرات‘کے عنوان سے ایک روحانی مجلس کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت دہلی سے تشریف لائے مہمان خصوصی مولانا عبد الرحمان قاسمی نے کی اور قرآن کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تم میں سب سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن پاک کو سیکھے اور سکھائے۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم کی دولت دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے۔ شعبہ تجوید کے فضلاءکو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا اولین فریضہ ہے جو علم آپ نے حاصل کیا ہے، اس علم دین و شریعت کو امت تک پہنچانے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی تعلیمات تمام علوم سے اعلیٰ وارفع ہے، جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے یہ نعمت حاصل ہے ان کو احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ بعدازاں شعبہ تجوید کے طلبہ نے اپنے خوبصورت لب و لہجے میں قرآن پاک کی شاندار اور بے مثال تلاوت سے حاضرین مجلس کے قلوب کو منور کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد ساجد مظاہری نے قرآن کی اس محفل کی افادیت پر روشنی ڈالی اور مفتی عبد الواجد قاسمی نے شعبہ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ ہر سال اپنی کامیابی کی ایک مثال پیش کرتا ہے، جس کی ایک جھلک یہ روحانی مجلس ہے۔اخیر میں مدرس کے ناظم قاری محمد فیضان سرور مظاہری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔انہوںنے بتایاکہ جمعیة اوپن اسکول کے تحت مدرسہ میں طلبہ کے دسویں جماعت تک عصری علوم کا نظم کیا گیاہے۔اس دوران انہوںنے کل ہند مسابقة القرآن میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے عبید اللہ کی بھی تعریف کی۔
پروگرام کوکامیاب بنانے میں تمام اساتذہ کے ساتھ بطورخاص قاری محمد اطہرکا تعاون رہا۔خصوصی شرکاءمیں مولانا ظریف احمد، مولانا عبدالسلام، حافظ محمد ھارون، قاری جمشید علی، قاری محمد انعام ،قاری محمد اسرار، قاری محمد ارشاد، قاری محمد اظہر، قاری محمد انیس، مولانا محمد مرتضی، قاری محمد داود، قاری محسن، قاری گلبہار، مولانا عابد، مفتی وسیم، حافظ محمد اورنگ زیب، قاری محمد شاکر، قاری محمد انتظار، قاری محمد فرحان سمیت جملہ اساتذہ و طلبہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر