Latest News

غیرملکی ماں سے پیدا ہونے والا بیٹا کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا، سادھوی پرگیہ سنگھ نے لندن میں دیے گئے بیانات پر کانگریس رہنما راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔

بھوپال: ت بھوپال کی رکن پارلیمان اور بھارتی جنتا پارٹی کی رہنما سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیرملکی ماں سے پیدا ہونے والا بیٹا کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا، یہ راہل گاندھی نے ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی بیرون ملک میں کہتے ہیں کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔ اس سے زیادہ شرمناک بات نہیں ہو سکتی۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہم نے یہ مان لیا ہے کہ آپ بھارت سے نہیں ہو، کیوں کہ آپ کی ماتا جی کا تعلق اٹلی سے ہے۔ یہ ہم نہیں بلکہ چانکیہ نے کہا ہے کہ غیرملکی خاتون سے پیدا ہونے والا بیٹا کبھی محب وطن نہیں ہوسکتا۔ یہ راہل گاندھی نے ثابت کر دیا ہے۔ عوام نے آپ کو رکن پارلیمنٹ منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے سالوں تک کانگریس حکومت نے ملک کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا تھا۔ اب راہل گاندھی بیرون ملک جاکر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ اس سے زیادہ شرمناک اور کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ پرگیہ نے کہا کہ میں ایسے راہل گاندھی پر لعنت بھیجتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ راہل کو اب سیاست میں موقع نہیں ملنا چاہیے اور انہیں سیاست سے باہر پھینک دینا چاہیے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اچھا کام ہو رہا ہے۔ سب کچھ اچھا ہے، لیکن کانگریس والے پارلیمنٹ کی کاروائی چلنے نہیں دے دے رہے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی پر ملک کی توہین کا الزام بھی عائد کیا۔ پرگیہ نے مزید کہا کہ جس طرح سے راہل گاندھی اپنے بیانات دے رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ محب وطن نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر