Latest News

دہلی ہائی کورٹ سے ہر ووٹر کےلئے لازمی ووٹنگ کا مطالبہ مسترد۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ اور اسمبلی انتخابات میں ہر ووٹر کے لیے لازمی ووٹنگ کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ چیف جسٹس ستیش چندر شرما کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ قانون بنانا عدالت کا کام نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ چنئی میں بیٹھے شخص کو سری نگر میں اپنے گھر پر ووٹ ڈالنے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔ سماعت کے دوران جب درخواست گزار اور ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت مانگی تو عدالت نے کہا کہ جب آپ سے بحث ہوتی ہے تو آپ درخواست واپس لینے کی بات کرنے لگتے ہیں۔ ایسی درخواستوں کا سیلاب آگیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ انتخابات میں ہر ووٹر کے لیے ووٹ ڈالنا لازمی قرار دینے سے ووٹرز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاسی شرکت بھی بڑھے گی اور اس طرح جمہوریت کا معیار بہتر ہوگا۔ درخواست میں کہا گیا کہ کم ووٹرز ٹرن آو¿ٹ ملک کا مسئلہ ہے۔ ووٹ ڈالنا لازمی کر دیا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر