Latest News

بی بی سی ڈاکیومنٹری کی اسکریننگ پر دہلی یونیورسٹی کا طلبا پرسخت ایکشن۔

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی نے 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی ممنوعہ دستاویزی فلم کیمپس میں دکھانے کے الزام میں کانگریس کے اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی کے رہنما سمیت دو طلبہ پر ایک سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس دوران طلبہ کو یونیورسٹی یا کالج یا شعبہ کا کوئی امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔اہلکار نے بتایا کہ 27 جنوری کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث چھ دیگر طلباء کو "کم سخت” سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ مزید طلباء کو سزا دی جا سکتی ہے۔جن طالب علموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کی شناخت لوکیش چگ، اینتھرولوجی ڈپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر اور فیکلٹی آف لاء کے رویندر کے طور پر کی گئی ہے۔"ہم نے دو طلباء پر پابندی لگا دی ہے اور چھ طلباء کو کم سخت سزا دی ہے۔ ہم نے کئی طلبہ کے والدین کو بھی بلایا ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دیگر چھ طالب علموں کو کیا سزا دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر