Latest News

حیدرآباد اور بہار میں این آئی اے اور اے ٹی ایس کی کارروائی، پی ایف آئی کے مشتبہ رکن محمد ارشاد عالم سمیت کئی گرفتاریاں۔

نئی دہلی:  یشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولرفرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کیس میں 4ملزمین کو جو جیل میں مقید ہیں، ہفتہ کے روز اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ این آئی اے حکام نے زاہد، سمیع الدین، معاذ حسین اور کلیم کو چنچل گوڑہ سنٹرل جیل سے تحویل میں لے لیا ہے۔ ان ملزمین کو این آئی اے دفتر مادھا پور لے جایا گیا جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ ان ملزمین کے ساتھ دیگر کے خلاف گزشتہ سال کیس درج کیا گیا تھا۔ مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت فراہم کرنے کے الزام میں این آئی اے نے گزشتہ سال تلنگانہ کے مختلف مقامات سے پی ایف آئی کے20 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں 11ملزمین کے خلاف ایک چارج شیٹ داخل کی گئی تھی جبکہ این آئی اے نے 16مارچ کو مزید 5ملزمین کے خلاف ضمی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ان پانچوں کا رکنوں پر مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے، انہیں اکسانے، منظم انداز میں ٹریننگ کیمپ منعقد کرتے ہوئے انہیں ہتھیار چلانے کی تربیت فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ادھر پٹنہ اے ٹی ایس نے مشرقی چمپارن ضلع میں بڑی کارروائی کی ہے۔ اے ٹی ایس نے مہسی پولیس اسٹیشن کی مدد سے پی ایف آئی کے ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ نوجوان کو ہرپورناگ میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کا نام محمد ارشاد عالم بتایا جا رہا ہے۔ ارشاد عالم این آئی اے کا مطلوب محمد یعقوب عرف سلطان عثمان خان کا کافی قریب مانا جاتا ہے۔ اے ٹی ایس مہسی تھانے میں نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مشتبہ نوجوان کے پاس سے کیا برآمد ہوا ہے یہ معلومات نہیں مل سکیں۔ جانکاری کے مطابق اے ٹی ایس کو جمعہ کو ارشاد کے گھر آنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد اے ٹی ایس ٹیم نے موتیہاری کے ایس پی کانتیش کمار مشرا سے رابطہ قائم کیا۔ایس پی کی ہدایت پر مہسی تھانہ صدر سنیل کمار سنگھ نے اے ٹی ایس کے ساتھ ہرپور ناگ میں واقع محمد ارشاد عالم کے گھر پر چھاپہ مارا اورنوجوان کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے مہینے میں این آئی اے کی ٹیم چار دنوں تک موتیہاری میں رہی اور پی ایف آئی کے پانچ مشتبہ ارکان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔ گرفتار نوجوان مہسی تھانہ علاقہ کے ہرپور ناگ گاؤں کے رہنے والے نعیم الدین انصاری کا بیٹا ہے۔ جسے این آئی اے کی ٹیم تلاش کر رہی تھی۔ اس دوران جیسے ہی اے ٹی ایس کو ارشاد کے گھر آنے کی اطلاع ملی۔ موتیہاری پولیس کی مدد سے اسے گرفتار کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر