Latest News

عتیق کا انکاؤنٹر کردیاجائے، بی جے پی لیڈر کا انتہائی متنازعہ بیان۔

لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم پی ہری نارائن راج بھر نے ایک انتہائی متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ عتیق احمد کو جیل سے نکال کر پولیس مقابلے میں ماردینا چاہیے اور جو بھی پولیس افسر ایسا کرے گا، اس کے لیے ‘سورگ کا دروازہ’ کھل جائے گا۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بی جے پی لیڈر نے مزیدکہا، ”عتیق احمد کو آج انکاؤنٹر میں مارے جانے کا خدشہ ہے۔ امیش پال قتل کیس میں ملوث تمام شارپ شوٹرز کو انکاؤنٹر میں مار دیا جائے۔ عتیق احمد کو بھی جیل سے نکال کر انکاؤنٹر میں مارڈالاجائے۔وزیر اعلی یوگی نےمافیا کو مٹی میں ملانے کی بات یوپی اسمبلی اجلاس میں کہی تھی۔سابق ایم پی راج بھر نے یہ بھی کہا، ’’اس افسر کے لیے جنت کا دروازہ کھل جائے گا جو عتیق احمد کو انکاؤنٹر میں مارے گا‘‘۔ عتیق احمدنے حال ہی میں سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر