Latest News

یوپی پولیس میں تعینات مظفر نگر کے کانسٹیبل نے پھانسی لگا کر خودکشی کی، وجہ جان کر پولیس حیران۔

مظفر نگر: بدایوں میں تعینات سپاہی بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے کمرے میں گیا اور پھانسی لگا لی۔ اطلاع ملتے ہی تھانے میں افرا تفری مچ گئی۔ پولیس نے لواحقین کو اطلاع دیدی ہے۔
ضلع مظفر نگر کے منصور پور تھانہ کے لجھیڈا گاؤں ساکن گورو کمار سال 2017 بیچ کا کانسٹیبل تھا۔ منگل کی رات ڈیوٹی کر کے اپنے کمرے میں آیا تھا۔ بدھ کو بیوی سے جھگڑا ہوا۔ اس نے یہ کہہ کر فون منقطع کر دیا کہ وہ مرنے والا ہے۔ اس کے بعد اس نے فون بند کر دیا۔ بیوی نے کئی بار فون کیا لیکن بات نہ ہو سکی۔ اس پر بیوی نے دوسرے کانسٹیبل کو اطلاع دی اور کمرے میں جا کر بات کرانے کو کہا۔ کانسٹیبل کمرے میں پہنچا تو دروازہ اندر سے بند تھا اور کانسٹیبل گورو پھانسی کے پھندے پر لٹکا ہوا تھا۔ کانسٹیبل کی اطلاع پر انسپکٹر ہرپال سنگھ بالیان موقع پر پہنچے انسپکٹر ہرپال سنگھ نے بتایا کہ لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ تفتیش کی جا رہی ہےاور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر