Latest News

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز۔

ممبئی: ملک کی مختلف ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند کے عام رویت کی خبر موصول ہورہی ہیں، اور ویسے بھی آج شعبان المعظم کی ۳۰ تاریخ تھی، اس لیے جمعہ سے ماہ مقدس کا آغاز ہورہا ہے۔ ماہ رمضان میں روزے رکھنا اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جس کے دوران مسلمان کھانے، پینے، تمباکو نوشی اور برے خیالات سے پرہیز کرتے ہیں۔ ماہ رمضان میں طلوع فجر سے غروب تک روزہ رکھا جاتا ہے۔مسلمان ماہ مقدس میں سنن ونوافل اور تلاوت قرآن سمیت صدقات و زکوٰۃ ادا کرتے ہیں، رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ہندوستان میں رمضان کا آغاز ۲۴ مارچ سے ہوگا کیونکہ آج چاند نظر آگیاہے۔ قبل ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اپنا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ہندوستان میں رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔بتادیں کہ سعودی عرب، پاکستان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں میں ۲۳ مارچ سے رمضان المبارک کا آغازہوگیاتھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر