Latest News

ممتاز عالم دین مولانا سلمان بجنوری نقشبندی کو صدمہ۔

     فوٹو: مولانا سلمان بجنوری۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ممتاز عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا سلمان بجنوری کے بہنوئی محمد اکبر کا علالت کے باعث آج صبح انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کی خبرسے عزیز و اقارب متعلقین میں عمل کی لہر دوڑگئی۔نامور علماءکرام، اساتذہ، طلبہ اور شہر کی سرکردہ شخصیات نے مولانا سلمان بجنوری نقشبندی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کیا۔
محمد اکبر مرحوم بجنوری کے رہنے والے تھے اور گزشتہ کئی برسوںسے وہ دیوبند کے محلہ گدی واڑہ میں مقیم تھے، گزشتہ کئی روز قبل ان کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں فیضان میڈیئر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میںداخل کرایا گیاتھا جہاں دوران علاج جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے نوبجے 75 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔ان کے انتقال پر نامور علماءکرام نے گہرے رنج و الم کااظہار کرتے ہوئے مولانا سلمان بجنوری سے تعزیت مسنونہ پیش کی۔بعد نماز عصری احاطہ مولسری میں مولانا سلمان بجنوری نے مرحوم کی نماز جنازہ اداکرائی،بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر