Latest News

امیش پال قتل کیس میں ملزم غلام حسن کا گھر منہدم۔

الہ آباد: امیش پال قتل معاملہ کے ملزم غلام حسن کے گھر کو پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم نے منہدم کر دیا۔ منہدم کرنے کی کارروائی میں تین جے سی بی استعمال کی گئیں۔ پانچ لاکھ روپے کے انعامی ملزم غلام حسن کا تعلق شیوکٹی تھانہ علاقہ کے تلیر گنج علاقہ سے ہے۔ ان کا گھر رسول آباد چوراہے پر 350 مربع گز سے زائد اراضی پر بنایا گیا تھا۔ گھر کے ساتھ ساتھ سڑک کے ایک حصے میں چار دکانیں بھی تھیں، ان سب کو منہدم کر دیا گیا ہے۔انہدام سے قبل پی ڈی اے (پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی ٹیم پہنچی اور دکانوں کے تالے توڑے۔ اس کے بعد اسے خالی کرایا گیا۔ بعد ازاں گھر کے اندر رکھا سامان بھی باہر نکال دیا گیا۔ پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں غلام کے گھر کو منہدم کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ بتا دیں کہ امیش پال قتل معاملہ میں کیپ پہنے دکان کے اندر سے فائرنگ کرنے والے شوٹر کی شناخت غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ قتل معاملہ میں ملوث کئی ملزمان مفرور ہیں۔ ان کی تلاش میں کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بتا دیں کہ امیش پال بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال کے قتل کا اہم گواہ تھے۔ راجو پال کا قتل سال 2005 میں ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ پریاگ راج کے دھومن گنج علاقے میں اومیش پال کے گھر کے باہر فائرنگ اور بمباری سے امیش پال اور ان کی سیکورٹی میں تعینات دو کانسٹیبل مارے گئے تھے۔ اس قتل کیس میں عتیق احمد سمیت کئی دیگر افراد کو ملزم بنایا گیا ہے۔ انتظامیہ ملزمان پر شکنجہ کسنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر