Latest News

علی گڑھ میں ۱۲ سالہ لڑکی نظرانہ ۹؍ دنوں سے لاپتہ، چار لڑکوں پر اغواء کا الزام، پولس اب تک کوئی سراغ نہیں لگا پائی۔

 علی گڑھ: اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں تھانہ کوارسی کے علاقے ناگلہ ملا کی رہائشی 12 سالہ نظرانہ نام کی لڑکی 15 مارچ سے لاپتہ ہے، جس کا پولیس فی الحال کوئی سُراغ نہیں لگا پائی ہے۔ لاپتہ نظرانہ کے والدین کا کہنا ہے کہ 15 تاریخ کو شام تقریب سات بجے نظرانہ اس وقت سے لاپتہ ہے جب وہ پاس کے علاقے رضا نگر میں دوائی کی دُکان سے دوا لینے گئی تھی۔ والدین کا الزام ہے کہ محلہ کے چار لڑکوں نے ہی ان کی لڑکی کو اغوا کیا ہے، جس کا ابھی تک پولیس کوئی سراغ نہیں لگا پائی ہے جبکہ والدین کی جانب سے تھانہ کوارسی میں تحریر دے دی گئی ہے۔متاثرہ کے والد نے چار لڑکوں پر اپنی لاپتہ لڑکی کو ہولی کے موقع پر زبردستی شراب پیلانے کا بھی الزام لگایا ہے۔ والدین کا کہنا ہے ہم نے علاقے میں سب جگہ ڈھونڈ لیا لیکن کہیں کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے اور پولیس بھی ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا پائی ہے۔ اس لئے ہم پریشان ہے کہ پتہ نہیں میری بچی کہاں ہوگی اور کس حال میں ہوگی۔ لاپتہ لڑکی نظرانہ کے والد محمد فیروز کا تعلق بہار سے ہے، جو پیشہ سے چوکیدار ہیں، ان کی رہائش اپنے بچوں کے ساتھ منہال اپارٹمنٹ میں ہی ہے۔والدین اپنے دو لڑکی اور دو لڑکوں میں سے ایک لڑکی کی شادی کر چکے ہیں۔ تھانہ کوارسی سے موصول اطلاع کے مطابق تحریر کی بنا پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جن چار لڑکوں پر الزام ہے ان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی اور چاروں لڑکوں کے ٹیلیفون کو سرولانس پر لگا دیا گیا ہے، تحریر اور معلومات کی بنا پر چھان بین کی جا رہی ہے۔ چاروں لڑکوں پر نظر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر