Latest News

بلقیس بانو کے آبائی گائوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی۔

احمد آباد: گجرات کے داہود ضلع کے لمکھیڑا تعلقہ میں آنے والے رندھیک پور گائوں سال ۲۰۰۲ کے فسادات کے دوران خبروں میں آیا تھا، جب بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی او ران کے اہل خانہ کو ان کے سامنے ہی مار دیاگیا تھا۔ اس واقعہ کو عدالت نے ۲۰۰۲ می ںریاست میں ہوئے فسادات کے دوران سب سے خراب معاملوں میں سے ایک مانا تھا، اس علاقے میں گزشتہ کچھ برسوں سے حالات بہتر ہوگئے تھے جہاں سے متاثرہ افراد اپنے گھروں میں رہنے کےلیے واپس آگئے تھے لیکن گزشتہ روز ۷ مارچ کی شام ایک آٹورکشہ سے ہوئے حادثہ کے بعد یہاں پھر کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ۷ مارچ کی شام پانچ بجے رندھیک پور اور سنجیلی کے درمیان واقع منڈیر گائوں میں ایک آٹورکشہ کی راستے میں جارہے دو لوگوں سے ٹکر ہوگئی تھی اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہے۔ آٹوڈرائیور کی شناخت رندھیک پور کے فاروق کے طور پر ہوئی ہے جبکہ مہلوک قریب کے ہی کاریوائو گائوں کےایک آدیواسی دکشت بھائی لالو بھائی کے طور پر ہوئی ہے، زخمی بھی اسی گائوں سے متعلق ہے۔ اس ح ادثے کے بعد زخمی کو علاج کےلیے اور مہلوک کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال لے جایا گیا، اس دوران یہاں مہلوک اور زخمی کے اہل خانہ آکر جمع ہونے لگے اور حالات مبینہ طور پر مسلم مخالف ہوگئے۔ یہاں سے بھیڑ کی شکل میں مسلم آبادی گئے اور وہاں خوب شور شرابہ کیا اور مسلمانوں کو دھمکیاں دی۔ ذرائع نے بتایا کہ وہاں کے کچھ کمیونٹی کے مقامی لوگوں نے بھی بھیڑ کی دھمکیوں کی حمایت کی، آٹورکشہ ڈرائیور فاروق کے مطابق وہ لوگ یہاں حملے کی کوشش میں تھے لیکن وہ اپنی تیاری کرتے اس سے قبل رندھیک پور کے زیادہ تر مسلمانوں نے گھر چھوڑ دیا اور پاس کے گائوں چلے گئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر