نئی دہلی: تلنگانہ میں سال ۲۰۲۳ کے آخر میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے لیکن بی جے پی لیڈران کو خدشہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر ریاست میں جلد چنائو کےلیے سفارش کرسکتے ہیں، اس لیے بی جے پی نے ریاست میں پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے کےلیے مہم شروع کردی ہے، منگل کو بی جے پی صدر جے پی نڈا کے دہلی میں واقع گھر میں تلنگانہ الیکشن کی حکمت عملی بنانے کو لے کر اہم میٹنگ ہوئی، چار گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ میں وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت ریاست کے اہم لیڈران موجود رہے، اس میں طے کیاگیا کہ بی جے پی کے ٹاپ لیڈرس آنے والے مہینوں میں ریاست میں ریلیاں کریں گے، پارٹی نے عوام سے جڑنے کےلیے ’پرجا گوسا بی جے پی بھروسہ، اور پرچا سنگرام یاترا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی میں ہوئی میٹنگ میں جے پی نڈا، امیت شاہ کے علاوہ بی جے پی تلنگانہ صدر بندی سنجے، ریاستی انچارج ترون چگ، بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈی کے ارون، بی جے پی کے راشٹریہ جنرل سکریٹری سنیل بنسل، ممبر پارلیمنٹ اروند دھرمپوری، سدھاکر ریڈی، ٹی این کے لکشمن سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ چار گھنٹے چلی میٹنگ دو رائونڈ میں ہوئی، پہلے رائونڈ میں دو گھنٹے جے پی نڈا امیت شاہ اور بی جے پی تلنگانہ صدر سنجے سنگھ کی میٹنگ ہوئی، اگلے دو گھنٹے کی میٹنگ میں ریاستی لیڈران نے لیڈ کیا، میٹنگ میں ریاستی کے لیڈران کو بی جے پی کی دستیابیاں عوام تک پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی، اس کےلیے پارٹی ریاست میں پرجا گوسا، بی جے پی بھروسہ اور پرچا سنگرام یاترا شروع کرنے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا۔
0 Comments