Latest News

راہل گاندھی نئے روپ میں نظر آۓ۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی برطانیہ کے دورے پر ہیں,اس موقع پر وہ بالکل نیے اور اسمارٹ لک میں نظر آۓ ان کی داڑھی چھوٹی ہوگئی ہے ۔راہل گاندھی کی یہ تصویر کانگریس کے نیشنل کوآرڈینیٹر نتن اگروال نے پوسٹ کی ہے۔
تصویر میں راہل کے ساتھ نظر آنے والا شخص پردیپ سنگھ ہے جس نے ٹوئٹر پر اس تصویر کو شیئر کرکے راہل گاندھی کا خیرمقدم کیا ہے۔اس دوران راہل گاندھی کیمبرج یونیورسٹی بھی گئے۔ اس پروگرام میں حصہ لینے آئے راہل گاندھی کی یہ نئی تصویر سامنے آئی ہے۔اس تصویر میں راہل گاندھی ایک نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔

راہل گاندھی کو بھارت جوڑو یاترا کے دوران بڑھی ہوئی داڑھی کے ساتھ دیکھا گیا۔ راہل پارلیمنٹ کے اجلاس اور چھتیس گڑھ میں منعقدہ کانگریس کے حالیہ اجلاس میں اس نظر میں نظر آئے۔ بڑھتی ہوئی داڑھی کی وجہ سے بی جے پی سے وابستہ کچھ لیڈروں نے راہل گاندھی پر طنز بھی کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر