ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایک ناتھ شندے نے راہل گاندھی کے ساورکر والے بیان کو لے کرنشانہ سادھا ہے، انہو ںنے کہاکہ راہل گاندھی بار بار ساورکر کی توہین کرتے ہیں، ایک دن انہیں جیل میں گزارنا چاہئے، تب وہ ساورکر کی قربانیوں کو سمجھیں گے، مہاراشٹر کے لوگ ان کے تبصروں کو برداشت نہیں کریں گے، اور انہیں مہاراشٹر میں گھومنے نہیں دیں گے۔ وزیر اعلیٰ شندے نے کہاکہ ساورکر صرف مہاراشٹر کے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کےلیے ایک آدرش ہیں، اور راہل گاندھی نے انہیں بدنام کیا ہے، راہل گاندھی کی اس حرکت کےلیے جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی۔ آج بھی انہوں نے کہاکہ میں معافی مانگنے والا ساورکر نہیں ہوں وہ ساورکر کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ اس سے قبل بھی کئی عوامی نمائندے نااہل ہوچکے ہیں اس وقت جمہوریت خطرے میںنہیں تھا، راہل گاندھی نے امیدواروں کی نااہلی کے خلاف آرڈینینس کو پھاڑ دیا، راہل گاندھی کو اس قانون نے ختم کردیا ہے، جو کانگریس نے ہی بنایا تھا، لالو یادو، اور کئی دیگرکو نااہل قرار دیاگیا تھا لیکن تب ایسا کچھ نہیں ہوا تھا کیا تب جمہوریت خطرے میں نہیں تھا؟ شندے نے کہاکہ راہل گاندھی نے نہ صرف مودی پر تنقید کی ہے بلکہ وہ پورے او بی سی سماج کو بدنام کیا ہے وہ اسی لہجے میں بولتے جارے ہیں او رمیں انہیں بتاناچاہتا ہوں کہ اگر وہ ایسا کرتے رہے تو ان کا سڑک پر چلنا مشکل ہوجائے گا۔
0 Comments