Latest News

شاہی عیدگاہ معاملہ میں کورٹ کمشنر مقرر کرنے سے انکار، سروے ہوگا یا نہیں یہ لوورکورٹ طے کرے گا: عدالت۔

متھرا: متھرا میں شاہی عید گاہ معاملے میں اے ڈی جے ۶ کی کورٹ میں سنیچر کو سماعت ہوئی، عدالت نے کورٹ کمشنر کو مقرر کرنے سے صاف انکا رکردیا ہے، وہیں شاہی عیدگاہ احاطہ میں سروے کے معاملے کی سماعت لوور کورٹ میں چلتی رہی گی، سری کرشنا جنم بھومی مکتی نیاس کے صدر مہیندر پرتاپ سنگھ نے کورٹ کمشنر کے تقرری کی درخواست کو لے کر عرضی دائر کی تھی، پرتاپ سنگھ نے شاہی عیدگاہ کا سروے کرائے جانے کو لے کر سول جج سینئر ڈیویژن کی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی، نچلی عدالت کے ذریعے یہ عرضی خارج کردی گئی اس کے بعد عرضی گزار نے ضلع جج کی کورٹ میں نظرثانی کی عرضی دائر کی تھی، ضلع جج کی عدالت نے اس کیس کو سننے کےلیے اے ڈی جی ۶ کی کورٹ میں بھیج دیا، اب اے ڈی جی ۶ کی عدالت نے بھی اس عرضی کو خارج کردی ہے۔ نظرثانی عرضی پر ۱۵ مارچ کو عدالت میں سماعت کے دوران دونوں فریق کی بحث پوری ہوگئی تھی، اس کے بعد عدالت نے اس معاملے میں ۲۰ مارچ کو فیصلہ سنانے کےلیے مقرر کیا تھا لیکن ۲۰ مارچ کو عدالت بند ہونے کی وجہ سے معاملے کی سماعت کی تاریخ ۲۵ دی گئی تھی۔ ہندو فریق نے یہ الزام لگایا ہے کہ مسلم فریق کے لوگ شاہی عیدگاہ احاطے کی توسیع کررہے ہیں، وہاں موجود مبینہ ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے میں مسجد کا سرکاری امین کی مدد سے سروے کرایاجائے، اس اپیل کی مسلم فریق نے عدالت میں مخالفت کی ، ۲۳ فروری کو دونوں فریق کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر