Latest News

ہندوستان کو سوشلزم کی ضرورت نہیں، رام راجیہ کے ذریعہ چلایا جائے گا: یوگی۔

لکھنو:  اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہندوستان کو سوشلزم کی ضرورت نہیں جو ایسے قائدین کی سب سے بڑی منافقت ہے جو اپنے لوگوں کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے بجائے ملک کو رام راجیہ کے ذریعہ چلایا جائے گا۔آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی میں اترپردیش بجٹ 2023-24 پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشلزم ایک سراب ہے جو امیروں کو غریب اور غریبوں کو غلام بناتا ہے۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اور قائد اپوزیشن اکھلیش یادو نے ایک دن پہلے ایوان میں کہا تھا کہ سوشلزم کے بغیر رام راجیہ ممکن نہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سوشلزم کی وجہ سے کہیں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ملک کو رام راجیہ کے ذریعہ چلایا جائے گا۔یہ بجٹ رام راجیہ کا بنیادی ستون ہوگا۔ جاریہ سال عظیم الشان رام مندر تعمیر ہوگا۔ سوشلزم کی وجہ سے دنیا میں کہیں خوشحالی نہیں آئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر