Latest News

تری پورہ ناگا لینڈ میں بی جے پی کی دوبارہ سرکار، میگھالیہ میں این این پی کو اکثریت،وزیراعلیٰ کی امیت شاہ سے حکومت سازی مدد کی درخواست۔

  نئی دہلی: شمال مشرق کی تین ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں تری پورہ اور ناگا لینڈ کے نتائج آچکے ہیں، دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی پھر سے حکومت بن رہی ہے، ناگا لینڈ میں بی جے پی اتحاد کو ۳۷ اور تری پورہ میں ۳۳ سیٹیں ملی ہیں، میگھالیہ میں وزیر اعلیٰ کانراڈ سنگما کی این این پی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے، این این پی کے کھاتے میں ابھی ۲۶ سیٹیں آئی ہیں، ووٹنگ کے بعد ایگزٹ پولس میں تری پورہ ناگا لینڈ میں بی جے پی اتحاد کو اکثریت دکھائی گئی تھی، میگھالیہ میں معلق اسمبلی کا امکان تھا، اسی درمیان آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کانراڈ سنگھا نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے فون کرکے حکومت سازی کے لیے مدد مانگی ہے۔ بتادیں کہ تینوں ریاستوں میں وزیر اعلیٰ اپنی سیٹوں پر جیت گئے ہیں، تری پورہ میں مانکا ساہا نو مغربی تریپورہ کی نگر بردووالی ، میگھالیہ کے کانراڈ سنگما کو ویسٹ گارو ہلس کی جنوبی تورا (ایس ٹی) سیٹ سے او رناگا لینڈ میں نیفو ریو کو کوہیما کی ناردن انگامی ، سیٹ پر جیت ملی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر