Latest News

عباس انصاری کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر ماردیا ؟

پٹنہ :  بہار کے مشرقی چمپارن کے میر پور گائوں کے مالیہ ٹولہ کے رہنے والے عباس انصاری کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں بہار کے چار اضلاع رکسول، سمستی پور، مشرقی چمپارن، گیا میں مسلمانوں کی لنچنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن بہار میں مسلسل مسلمانوں کو ہی مارا جارہا ہے۔ 
سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شاہنواز انصاری نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ ’’لنچنگ پر ایک عجیب طرح کی خاموشی ہے، بہار میں بھیڑ تنتر کی بڑھتی دہشت گردی کے خلاف نہ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک لفظ بولا ہے نہ ہی اب تک تیجسوی کی زبان کھلی ہے، سمستی پور میں فیاض ، گیا میں بابر، اور مشرقی چمپارن میں آج عباس کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ہے۔ موتیہاری پولس نے عباس معاملے میں ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ چیریہ تھانہ کے میر پور گائوں میں نامعلوم شخص کے ذریعہ شادی شدہ خاتون کو بھگا کر لے جانے کی بات کو لے کر ایک ضعیف العمر شخص محمد عباس انصاری سے جھگڑا کیاگیا، اس جھگڑے میں اس شخص کی موت ہوگئی، پولس موقع واردات پر موجود ہے، لاش کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ پولس نے لکھا کہ میڈیا اور نیوز پورٹل اسے لنچنگ سے جوڑ رہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر