Latest News

ملک میں نظر آیا شوال کا چاند، 22 اپریل ہفتہ کو منائی جائے گی عیدالفطر، دارالعلوم دیوبند نے کیا اعلان۔

نئی دہلی/دیوبند:  ہندوستان کے مختلف شہروں بشمول حیدرآباد دکن میں آج شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے لہذا ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا کل ہفتہ 22 اپریل 2023 کو یکم شوال عید الفطر رہے گی۔
اس مناسبت سے دارالعلوم دیوبند کے دفتر اہتمام میں رویت ہلال کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوال کا چاند دیکھنے جانے کی تصدیق کیے جانے کے بعد ہفتہ یعنی 22 اپریل کو ملک میں عید الفطر کا تہوار منائے جانے کا اعلان کیا گیا۔
کولکتہ میں چاند دیکھے جانے کی خبر ہے وہیں تمل ناڈو کے پرنگی پٹئی میں بھی چاند نظر آنے کی خبریں ہیں ۔ علاوہ ازیں بہار کے مختلف اضلاع سے بھی چاند ںظر آنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔ مغربی بنگال کی ناخدا مسجد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے ۔ بہار میں امارت شرعیہ اور ادارہ شرعیہ نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر