Latest News

’توہین مودی‘ راہُل گاندھی نے سزا کے خلاف سورت میں اپیل کر دی،ضمانت میں توسیع، ۱۳؍اپریل کو سماعت، کمرہ عدالت میں بہن پرینکا کے ساتھ پہنچے تھے۔

سورت: راہُل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر ہونے والے مقدمے میں سزا کے خلاف ریاست گجرات کے شہر سورت میں اپیل دائر کر دی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پیر کے روز راہُل گاندھی نے گجرات کے شہر سورت کی سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔راہُل گاندھی پر وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہیں دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔تاہم اس سزا کو فورا سے معطل کرتے ہوئے سیشن کورٹ نے سابقہ ممبر لوک سبھا کو ضمانت دیتے ہوئے وقت دیا ہے کہ وہ اپیل دائر کر سکیں۔عدالت نے راہُل گاندھی کی ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع کی ہے اور اسی روز ہی ان کی اگلی سماعت ہوگی۔عدالت آتے وقت حزب اختلاف کے رہنما کے ساتھ اُن کی بہن پریانکا گاندھی اور راجستھان، چھتیس گڑھ اور ہماچل کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔راہُل گاندھی کی قانونی ٹیم کے سپروائزر اور راجیا سبھا کے رُکن ابھیشیک سِنگھوی کہتے ہیں کہ ’ہمیں امید ہے کہ اپیل کورٹ ٹرائل کورٹ کی واضح غلطیوں کو تسلیم کرے گی اور تیزی سے انصاف کرے گی۔‘خیال رہے گجرات کی ایک عدالت نے انہیں سنہ 2019 کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کو مجرم کہنے پر دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔راہُل گاندھی نے ریاست کرناٹک کے شہر کولر میں بزنس مین نیروو مودی اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ سب چوروں کا نام ’مودی‘ کیوں ہوتا ہے۔بتادیں کہ راہل گاندھی کی قانونی ٹیم نے راہل گاندھی کے عدالت پہنچنے سے قبل اپیل نمبر 254/2023 دائر کردی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا اور دیگر سینئر قائدین راہول گاندھی کے ساتھ کورٹ روم (کمرہ ئ عدالت) میں داخل ہوئے۔52 سالہ کانگریس قائد اپنی بہن کے ساتھ شیڈولڈ کمرشیل فلائٹ میں پیر کی دوپہر سورت پہنچے۔ ایرپورٹ پر چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے ان کا خیرمقدم کیا۔ عدالت کے باہر کانگریس ورکرس کی بڑی تعداد جمع تھی جو راہول گاندھی کے حق میں نعرے لگارہی تھی۔شہر کے مضافات اور پڑوسی ضلع نوساری میں پولیس نے کئی کانگریس ورکرس کو حراست میں لے لیا جو سورت کی طرف بڑھ رہے تھے۔ عدالت کے اندر اور باہر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ کانگریس ورکرس‘ مودی اڈانی بھائی بھائی‘ دستور بچاؤ‘ جمہوریت بچاؤ کے نعرے لگارہے تھے۔ کانگریس کے ایک ورکر نے کہا کہ ہم راہول گاندھی کی تائید کرنے اور جمہوریت کو بچانے ممبئی سے آئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر