Latest News

جمعیۃ علماءہند کاوفد رمضان اور عید کٹس لے کر پہنچا ترکی سیلاب زدگان کے درمیان، متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری۔

نئی دہلی:  آج بتاریخ 5 اپریل 2023 کو جمعیۃ علماءہند کے بینر تلے جمعیۃ علماء یو کے کے زیر اہتمام حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماءہند کے ایماں پر ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے کوینا میں ایک ہزار گھرانوں کے لئےافطار کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران ایک ہزار رمضان اور عید کٹس زلزلہ زدگان کے درمیان حضرت مولاناحکیم الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماءہند اور مولانا سعید احمد ڈائریکٹر جمعیۃ علماء یو کے کے دست مبارک سے تقسیم کی گئی، واضح ہو کے اس سے پہلے بھی جمعیۃ علماءہند کے بینر تلے ایک ہزار گدے بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے جمیعت علمائے ہند ترکی سیلاب زدگان کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ اس سے قبل جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا سید محمود مدنی ترکی گئے تھے اور انہوں نے وہاں خود سیلاب زدگان کی اپنے ہاتھوں سے مدد کی تھی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر