Latest News

رمضان میں مسجدِاقصٰی_میں_نمازیوں_پر_حملہ: سمیع اللّٰہ خان۔

اسرائیلی افواج نے مسجد اقصیٰ میں رمضان کی مبارک ساعتوں کےدرمیان بھی نمازیوں پر حملہ کردیا ہے، سینکڑوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور لاتعداد گرفتاریوں کی خبریں ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ میں دھاوا بول کر درجنوں نمازیوں کو زخمی کر دیا ہے، جبکہ 350 سے زائد کو گرفتار بھی کرلیا۔
فلسطین کے سرکاری خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز اس وقت مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئیں جب سینکڑوں مسلمان رمضان المبارک کی شب عبادت میں مصروف تھے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں اور عینی شاہدین کے مطابق بدھ کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے کی طرف کئی راکٹ فائر کیے گئے۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین راکٹ دور سے فائر ہوتے دیکھے جبکہ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد کئی اسرائیلی شہری مراکز میں راکٹ کے وارننگ سائرن بجائے گئے۔

 یہ اسرائیل کی ناکامی کا بیانیہ ہے یہ اسرائیل کے غیرقانونی اور غیرانسانی ہونے کا ثبوت ہے، یہ اسرائیلیوں میں پائی جانے والی درندگی کا منہ بولتا نظارہ ہے_
 وہ بدباطن انسانیت نواز لوگ جو دنیا کو حقوقِ انسانیت، جمہوریت اور مساوات کا سبق پڑھاتے ہیں وہی لوگ نمازیوں پر حملے کرواتے ہیں، اور آپکو بتادوں کہ، یہ مغربی دنیا کے سوشل میڈیا ذرائع آج کے حملے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں تاکہ یہودیوں کے انسانیت سوز مظالم اور درندگی کو چھپایا جاسکے اور فلسطینیوں کو بے یارومددگار کیا جاسکے۔
فلسطینیوں کے لیے دعا کیجیے، ان کےحق میں آواز بلند کیجیے، جہادِ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوجائیے، فلسطین کے سلسلے میں عالمی میڈیا کے اندر اسلامی اور ایمانی موقف کا اعادہ کیجیے، عالمی اسلامی برادری کو اسوقت اہل فلسطین تک اپني ایمانی یکجہتی کا پیغام پہنچانا چاہیے، فلسطینی مسلمانوں اور قضیہء فلسطین کےساتھ وفاداری کےبغیر دنیا کا کوئی بھی مسلمان ایمانی برکات سے استفادہ نہیں کرسکتاہے، اور ناہی اپنے مسائل میں نصرتِ الہی کا مستحق ہوسکتاہے، *ہمارے ملک ہندوستان میں فلسطینی یکجہتی کا روایتی موقف کمزور ہورہا ہے اسے مضبوط کرنے کی سخت ضرورت ہے، کیونکہ ہندوستان میں کئی سالوں سے سَنگھ کی سرکار ہے جو کہ صرف ہندوستانی مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتی ہے بلکہ وہ بنیادی طورپر اسلاموفوبیائی نظریے کی حامل ہے اور اپنے نظریاتی رجحانات کے لحاظ سے بھی اسرائیل نواز ہے، سو اس دیار میں اب اہلِ اسلام پر دوہری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ یہاں اپنی شناخت، حقوق اور تشخصات کو باقی رکھنے کی لڑائی لڑنے کےساتھ ساتھ عالمی ایمانی سرحدوں کی بھی حفاظت کریں اور آنے والی نسلوں میں انہیں امانتداری کےساتھ منتقل کریں_
فلسطینیوں پر اسرائیل کا وحشیانہ ظلم جس قدر بڑھتا جارہاہے، ہمارے شہداء کی تعداد جس قدر بڑھ رہی ہے، یاد رکھیے کہ الله کی مدد اتنی زیادہ قریب ہے 
 قربانیوں اور خون کی لکیروں سے حرّیت کی ناقابل تسخیر خودمختار عمارت تعمیر ہوتی ہے _
 فلسطینی مجاہدوں کو سلام، شیر جیسے ایمانی ستونوں کو جنم۔دینے والی ماؤں کو عقیدت کے نذرانے_

ksamikhann@gmail.com

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر