Latest News

پی ایم مودی کو پلوامہ حملے کا علم تھا لیکن انہوں نے فوجیوں کو مرنے دیا: سابق گورنر جموں و کشمیر۔

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو فروری 2019 میں ہوئے پلوامہ حملے کا علم تھا۔
جموں و کشمیر کے سابق گورنر نے نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پلوامہ میں  مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے جان بوجھ کر مرنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ ڈرامہ رچانے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔
سابق گورنر نے کہا کہ جب انہوں نے آواز اٹھائی تو مودی سرکار نے انہیں کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا،  وزیر اعظم مودی اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے خاموش رہنے کو کہا۔
ستیہ پال ملک اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر