Latest News

نماز پڑھانے کے دوران مسجد میں امام پر قاتلانہ حملہ۔

نئی دہلی:  امریکہ کے نیوجرسی کے ایک امام  پر مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران قاتلانہ حملہ پیش آیا۔ ایک نوجوان نے امام پر اس وقت چاقو سے حملہ کردیا جب وہ فجر کی نماز پڑھا رہے تھے  اب ان کی حالت مستحکم ہے۔
یہ واقعہ ساؤتھ پیٹرسن کی عمر بن خطیب مسجد میں اس وقت پیش آیا جب 200 کے قریب نمازی سجدے میں تھے۔ اس دوران ایک نوجوان نے نمازیوں کو پھاند کر ممبر تک پہنچ گیا اور امام سید النقیب پر  متعدد بار چاقو کے وار کیے۔ امام کی چینخ وپکار پر اگرچہ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن  اسے نمازیوں نے پکڑ لیا اور کافی پٹائی کی بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر