Latest News

یو پی میں سرکاری املاک پر نماز پڑھنے کے الزام میں ۲۸ افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

لکھنؤ: اتر پردیش میں سرکاری املاک پر نماز کی ادائیگی پر 28 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اتوارکے دن لکھیم پور کھیری کے کانشی رام علاقہ میں ریاست کی سرکاری املاک پر مبینہ طور پر لاؤڈ اسپیکر لگانے اور با جماعت نماز ادا کرنے کے الزام میں 28 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ نماز ادا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دائیں بازو کے ایک مقامی کارکن رام گوپال پانڈے نے صدر کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کی بنا پرکیس درج کرلیا گیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں محمد عادل، جمن خان اور نشا خان کے ساتھ 25 دیگر نامعلوم افراد کے نام شامل کئے ہیں اور ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 447 (مجرمانہ خلاف ورزی)، 147 (فساد) اور 298 (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ارادے) کے تحت درج کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر