لکھنؤ: راۓ بریلی:بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کے انتقال سے عالم اسلام میں سوگ کی لہر ہے۔ انہوں نے ندوۃ العلما کے ناظم اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدارت کے عہدے پر برسوں سے خدمات انجام دیے۔ آج ان کے آبائی وطن ضلع رائے بریلی کے تکیہ کلاں گاؤں میں ہزاروں نمآنکھوں کے ساتھ دوسری بار نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین عمل میں آئی۔
مولانا مرحوم سید رابع حسنی ندوی کی دوسری نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے آج 9 بجے دن میں نماز جنازہ ادا کی اور ان کو آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ اس موقع پر ملک و ریاست کی سرکردہ شخصیات بھی شامل رہیں۔ ملی رہنماؤں کی بڑی تعداد رہی جنہوں نے مولانا کی مغفرت کے لیے دعا کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ مولانا رابع حسنی ندوی کی کل رات 10:30 بجے ندوۃ العلما میں نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ اس کے بعد ان کے آبائی وطن تکیہ کلاں گاؤں لے جایا گیا جہاں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ مولانا کی رحلت سے علمی و مذہبی حلقوں میں سوگ کی لہر ہے۔ ندوۃ العلماء سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عقیدت مند سوگوار ہیں۔
واضح ہو21 رمضان بروز جمعرات بمطابق 13 اپریل 2023 کو عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ اور ملت اسلامیہ ہند کے متحدہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے باوقار صدر بین الاقوامی سطح کے مشہور عالم دین، رابطہ عالم اسلامی کے ہند کے ذمہ دار اور خانوادہ شاہ علم اللہ کے روشن چراغ مخدوم مولانا سید محمد رابع حسنی دار فانی سے کوچ کرگئے۔ مولانا کے انتقال سے عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی اور پورا ماحول سوگوا ر ہے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments