Latest News

میں وہ بدنصیب باپ ہوں جو اپنے بیٹے کے جنازے کو کاندھا بھی نہ دے سکا: بیٹے کے انکاؤٹر کے بعد چھلکا عتیق احمد کا درد۔

اتر پردیش کے مشہور مافیا عتیق احمد اس وقت غم و اندوہ میں غرق ہیں۔ ان کے بیٹے کا انکاؤنٹر ہو چکا ہے اور وہ اس حالت میں بھی نہیں کہ بیٹے کی آخری رسومات میں شامل ہو سکیں۔ عتیق احمد کو آج پولیس حراست میں گڑگڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ اپنے بیٹے اسعد احمد کے جنازے میں شامل ہونے اور آخری بار اس کی صورت دیکھنے کے لیے تھانے میں گہار کرتے رہے، لیکن مایوسی ہاتھ لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی بار عتیق احمد جذباتی ہو کر روتے ہوئے پولیس والوں سے منتیں کرتا رہا۔ جب پولیس والوں نے صاف طور پر کہہ دیا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ اس بارے میں عدالت ہی حکم دے سکتی ہے، تو عتیق احمد نے کہا کہ ’’میں دنیا کا سب سے بدنصیب باپ ہوں۔ میں ہی اپنے بیٹے کی موت کی وجہ بنا اور اب بیٹے کے جنازے کو کندھا بھی نہیں دے پا رہا۔ آخری بار اس کی صورت دیکھنے کو بھی ترس رہا ہوں۔‘‘

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر