Latest News

جمعیت کے عہدیداران نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

مظفر نگر/کھتولی:  عزیز الرحمن خاں۔
 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سربراہ، ملک کے ممتاز عالم دین ندوۃ العلماء لکھنؤ کے سربراہ مولانا سید رابع حسن ندوی کے انتقال کی المناک اطلاع پر مسلم حلقوں میں غمم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے جمعیۃ علماء ہند ضلع مظفر نگر کے قائم مقام ضلعی جنرل سکریٹری محمد آصف قریشی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا رابع حسنی ندوی ایک ہندوستانی اسلامی اسکالر تھے، جو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور لکھنؤ میں قائم مذہبی تعلیم کے صدر تھے۔ علمائے کرام کے سربراہ وہ مسلم ورلڈ لیگ کے بانی رکن، عالم رابطہ اسلامی، ریاض (کے ایس اے) کے نائب صدر بھی تھے۔مولانا ندوی کا نام دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔مولانا عمران حسین پوری اور جمعیت علمائے ہند بڈھانہ کے شہر صدرحافظ شیردین اور شہر جنرل سیکرٹری حافظ محمد تحسین نے کہا کہ مولانا ندوی کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا نے دین، ملک اور معاشرے کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ دیگر تعزیت کرنے والوں میں حاجی شرافت، اقبال رانا، اسرار قریشی، نوید فریدی، کوثر علی رانا، جمشید عالم ۔ ، اسلام سیفی، محمد عارف، شاہد قریشی، مفتی یامین، قاری ندیم وغیرہ شامل ہیں 
 کھتولی میں رحمت عالم سیرت کمیٹی کے حافظ محمد ابراھیم خلیل زاہد امیر حاجی ضمیر الدین انصاری ایم ڈی دلی دربار حافظ عزیز الرحمن خاں حمایت حسین وغیرہ نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر