Latest News

بی جے پی مذہب کی بنیاد پر انکاؤنٹر کراتی ہے؟ عتیق احمد کے بیٹے کے انکاؤنٹر پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ اگر انصاف اسی طرح کرنا ہے تو عدالتوں کا کیا کام؟ اکھلیش یادو اور مایاوتی نے بھی اٹھایا سوال، مہوا موئترا نے یوگی حکومت پر بولا حملہ۔

باہوبلی لیڈر عتیق احمد کے بیٹے اسد کا جمعرات کو یوپی ایس ٹی ایف نےانکاؤنٹر کردیا۔ اس انکاؤنٹر کے بعد سیاسی حلقوں کے سیاست دانوں نے یوپی ایس ٹی ایف کی انکاؤنٹر کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
اسد کے انکاؤنٹر پر اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'اگر انصاف اسی طرح ہونا ہے تو عدالتوں کا کیا فائدہ؟ عدالتیں بند کریں، اکھلیش، مایاوتی اور مہوا موئترا نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
عتیق احمد کے بیٹے اسد کے انکاؤنٹر کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے یوگی آدتیہ ناتھ اور ریاست کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کو لیکر رُکن پارلیمینٹ اسد الدین اویسی نے بھی انکاؤنٹر  سخت تنقید کی ہے۔
اسد کے انکاؤنٹر کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی مذہب کو دیکھ کر انکاؤنٹر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں اور جج کس لیے ہیں؟ اگر یہی کرنا ہے تو عدالتیں بند کر دیں۔
اسد الدین اویسی نے راجستھان کے ناصر اور جنید قتل کیس پر کہا، ''کیا بی جے پی والے ناصر اور جنید کے قاتلوں کو اسی طرح گولی ماریں گے؟ نہیں کیونکہ وہ مذہب کے نام پر انکاؤنٹر کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’’آج آئین کا انکاونٹر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘‘۔
دوسری طرف، ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ مہوا موئترا نے کہا کہ "مسٹر اجے بشت جن کا دوسرا نام 'مسٹر ٹھوک دو' تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس قسم کی انتشار، جنگل راج اور انکاؤنٹر کے ذریعے قتل عام ایسے آدمی کے ماتحت ہی ہوتے ہیں۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ تو وہیں دوسری طرف بی ایس پی رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ٹویٹ کر یوگی حکومت کو نشانہ بنایا کہ "مٹی میں ملانے کا غرور...
عتیق احمد کے بیٹے کا انکاونٹر انصاف کا قتل ہے، یہ عدالتی عمل اور قانون کو نظرانداز کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ نام نہاد انکاؤنٹر کا جشن منانا ملک کے عدالتی نظام کا مذاق اڑانا ہے۔"
بتا دیں کہ جمعرات کو ایس ٹی ایف نے جھانسی میں عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام علی کو ہلاک کر دیا تھا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر