Latest News

دہلی ائیرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع، نوجوان گرفتار۔

نئی دہلی :  دہلی پولیس نے اندراگاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایرپورٹ کو جھوٹی فون کال کرنے پر ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کی ذاکر کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے جو اترپردیش کے ہاپور کا ساکن ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز پولیس کنٹرول روم کو ایک فون کال موصول ہوئی تھی کہ ایرپورٹ پر بم رکھا گیا ہے۔فون کال کرنے والے نے کہا تھا کہ آئی جی آئی ایرپورٹ پر بم رکھ دیا گیا ہے۔ وہاں بھرپور تلاشی لی گئی اور کوئی مشتبہ شئے نہیں پائی گئی۔ بعدازاں اس فون کال کو فرضی پایا گیا۔جس نمبر سے فون کیا گیا تھا وہ بند پایا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ کال اترپردیش سے کی گئی تھی۔ پولیس کو پتہ چلا کہ یہ فون نمبر ذاکر کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ ایک کیس درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر