Latest News

ام المدارس اور دارالعلوم وقف میں امتحان داخلہ شروع، درخواست برائے داخلہ کی تاریخیں ختم، دیوبند میں ہزاروں طلبہ کی آمد سے فضا منور۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند میں جدید داخلے کی آرزو لے کر مرکز علم و ادب کی بستی میں ہزاروں طلبہ قیام پذیر ہیں ، جن کی آمد سے دیوبند کی فضا ایک بار پھر منور ہوگئی ہے اور ہر سو داخلے کے خواہشمند طلبہ کا جم غفیر نظر آرہا ہے،مہمانان رسول امتحان داخلے کا فارم حاصل کرکے پرُ کرنے کے بعد وہ اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے شب و روز محنت و جد وجہد میں مصروف ہیں ۔دارالعلوم دیوبند میں آج پہلے روز اول عربی تا چہارم تک کی جماعتوں کے تقریباً ساڑھے چار ہزار طلباء نے داخلہ امتحان میں شرکت کی، وہیں آج اتوار کے روز برائے پنجم، برائے ششم اور برائے ہفتم کا امتحان ہوگا جبکہ 10؍ شوال کو دورہ حدیث شریف میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کا شرح عقاء مع نخبۃالفکر کا امتحان ہوگا۔ گزشتہ سالوں سے دارالعلوم دیوبند کے نظام داخلہ میں کئی تبدیلیاں کی گئی تھیں ،جس کے تحت پہلے مرحلہ میں موقوف علیہ کی کتابوں کا امتحان ہورہاہے۔اول عربی تا دورہ حدیث شریف تک کے طلباء کے لئے ایک ایک کتاب کے امتحان کو بنیاد بناکر اس کی کامیابی کے بعد آگے امتحان میں شراکت کو یقینی بنایا جارہاہے ،گزشتہ 6؍ شوال مطابق 27؍ جونکو فارم تقسیم کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، ،جس کے بعد امتحان داخلہ کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ توقع ہے کہ 11؍ شوال سے موقوف علیہ کے نتائج کا بھی سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ سال رواں دارالعلوم دیوبند میں جدید داخلے کے لئے ابھی تک تقریباًچودہ ہزار فارم تقسیم کئے جاچکے ہیں ،اس کے علاوہ دیگر اعلیٰ درجات کے لئے ابھی فارم جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،حفص اردو سمیت تمام درجات کے لئے درخواست برائے داخلہ جمع کرنے کی آج 30؍ اپریل آخری تاریخ ہے۔جبکہ دارالعلوم وقف دیوبند میںابھی تک تقریباً دس ہزار سے زائد درخواست برائے داخلے تقسیم ہو چکے ہیں۔جس کے بعد داخلہ امتحان شروع ہوچکے ہیں،آج پہلے مرحلہ کے تحت دو نشستوں میں امتحان داخلہ ہوا، پہلی نشست میں دورہ حدیث شریف کے لئے مشکوٰۃ شریف کا امتحان ہوا جبکہ دوسری نشست میں برائے پنجم، برائے ششم اور برائے ہفتم کا امتحان ہوا،جس میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار طلبہ نے شرکت کی۔امتحان داخلہ 11؍ شوال تک جاری رہے گیں۔اس بابت نائب مہتمم مولانا محمد شکیب قاسمی نے بتایا کہ امسال جدید داخلہ فارم دس ہزار زائد تقسیم کئے گئے ہیں ،جس کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ امتحان داخلہ29؍ اپریل سے شروع ہوکر 2؍ مئی تک ہونگے۔دارالعلوم دیوبند میں جدید لائبریری جبکہ دارالعلوم وقف میں اطیب المساجد میں تحریری امتحان ہورہے ہیں۔وہیں جی ٹی روڈ پرواقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریاکی مجلس تعلیمی نے اس مرتبہ بڑی تعداد میں طلبہ کو داخلہ دینے کو منظوری دی ہے ۔ ادارہ میں اول عربی تا دورہ حدیث شریف و دیگر جماعتوں کے لئے داخلہ امتحان کی کارروائی شروع ہوچکی ہے ۔جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی اور جامعہ امام محمد انور شاہ میں بھی داخلہ امتحان کی سرگرمیوں شروع ہوچکی ہیں۔وہیں سبھی اداروں میں غیر ملکی طلبہ کے لئے تعلیمی ویزا لازمی قرار دیا گیا ہے ، حصول تعلیم کے لئے ٹورسٹ ویزا قابل قبول نہ ہوگا ۔ واضح رہے کئی سالوں سے غیر ملکی طلبہ کے تعلیمی ویزا پر پابندی کی وجہ سے غیر ممالک سے آنے والے طالبان علوم نبویہ کی تعداد نہ کے برابر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر