Latest News

ہندوستان سے سب سے زائد خواتین رواں سال محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کریں گی۔

 نئی دہلی: رواں سال چار ہزار 314 خواتین نے بغیر کسی محرم کے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملک سے فریضہ حج کے لیے سعودی عرب جانے والے خواتین کی سب سے بڑی تعداد ہے جو بغیر کسی مرد محرم کے سفر حج کریں گی۔ 2023 کے حج کوٹہ کے مطابق ایک لاکھ 75 ہزار مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے رواں سال جون میں سعودی عرب کا سفر کریں گے۔
ان عازمین حج میں ایسے خواتین بھی پہلی مرتبہ سعودی عرب جائیں گی جو کہ اکیلی بغیر کسی مرد محرم کے سفر حج کریں گی۔ یہ گذشتہ سال سعودی حکومت کی جانب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خواتین کے ساتھ مرد محرم کے سفر کی لازمی شرط ختم کرنے کے بعد ہو رہا ہے۔ حکومت نے اس فیصلے کی روشنی میں اپنی حج پالیسی میں تبدیلی کی ہے اور پیر کو عازمین حج کی لسٹ جاری کی۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق رواں سال بغیر مرد محرم والی کیٹگری میں چار ہزار 314 خواتین حج ادا کریں گی۔
حج کمیٹی کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے عرب نیوز کو بتایا کہ رواں سال اتنی بڑی تعداد میں خواتین کا اکیلے حج کے لیے جانا سماجی تبدیلی  کا مظہر ہے۔
’یہ اچھی علامت ہے۔ یہ خواتین کی کو بااختیار بنانے کا ایک قدم ہے خصوصاً انڈیا کے مسلمان خواتین کو۔‘
لکھنئو کے رہائشی شائستہ عنبر ان خواتین میں سے ہیں جنہوں نے  حج کے لیے اپلائی کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’کورونا کی وجہ سے میں نے اپنے خاوند کو کھو دیا تھا لیکن میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی امیدوں کو نہیں کھویا اور روں سال میں نے محرم کے بغیر حج کی ادائیگی کے لیے اپلائی کیا۔‘
ان کے مطابق ’خواتین کافی عرصے سے حج کمیٹی کے قواعد کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی کیونکہ قرآن نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور آزادی کا حق مردوں کے برابر دیا ہے۔‘
انڈین حکام نے نئے حج پالیسی میں مزید شفافیت لانے کے لیے وی آئی پی کوٹہ ختم کیا ہے جس کے تحت حکومتی اہلکاروں کے لیے 500 سیٹیں مختص تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر