Latest News

عرب امارات میں عید الفطر ۲۱ اپریل کو ہوگی، ماہر فلکیات کی پیشگوئی۔

عیدا الفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ماہر فلکیات نے شوال کےچاند کی آمد کی پیشگوئی کردی ہے، یہاں عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی ایسٹرانومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کر دی ہے کہ شوال کا چاند 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:13 منٹ پر پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے 22 منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔
حکومت کی جانب سے تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہری 21 اپریل سے 24 اپریل تک عید الفطر منائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر