Latest News

سعودی عرب میں نظر آیا شوال کا چاند، جمعہ کو ہوگی عیدالفطر۔

ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا پے۔عرب نیوز کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعہ 21 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ’جمعرات کو 29 واں روزہ ہے اور سنت پر عمل کرتے ہوئے عید کا چاند دیکھا جائے۔ قبل ازیں ماہر فلکیات اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا تھا کہ جمعرات کو عید کا چاند 24 منٹ تک افق میں رہے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ بات صحیح نہیں ہے کہ جمعرات کو چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘۔’فلکی حساب سے چاند سورج غروب ہونے کے بعد 24 منٹ تک افق پر رہے گا جس کا مطلب ہے کہ اگر مطلع صاف ہوا تو ہلال دیکھا جاسکتا ہے‘۔

گزشتہ دو دنوں سے بعض‌ماہر فلکیات نے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے زائد امکانات ظاہر کئے گئے تھے لیکن یہ پیش قیاسی غلط ثابت ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر