Latest News

سپریم کورٹ نے کرناٹک میں مسلم ریزرویشن ختم کرنے کو بتایا غلط۔

نئی  دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی کرناٹک حکومت کا مسلمانوں کے لیے چار فیصد کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر مکمل غلط فہمی پر مبنی تھا۔ ریاست میں انتخابات کے اعلان سے ٹھیک پہلے، بومئی حکومت نے اس ریزرویشن کو ختم کر دیا تھا اور اسے ووکلیگا اور لنگایت برادریوں میں تقسیم کر دیا تھا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ سینئر وکیل کپل سبل کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ چار فیصد ریزرویشن کی منسوخی کے خلاف ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق عدالت نے ریاستی حکومت کے ووکلیگا اور لنگایت کے لیے 2 فیصد کوٹہ بڑھانے کے فیصلے کو ‘غلط’ قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔
30 مارچ کو چیف منسٹر بومئی کی قیادت والی حکومت نے کابینہ کے ذریعے مسلمانوں کے لیے پسماندہ طبقات کے 4 فیصد کوٹہ کو ختم کردیا۔ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کرناٹک میں 100 سال سے زیادہ عرصے سے پسماندہ طبقے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
بومئی حکومت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ مسلم او بی سی کوٹہ ریاست کی دو سب سے غالب برادریوں، لنگایت اور ووکلیگاس کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر