Latest News

عیدالفطر کو لیکر عیدگاہ میں تیاریاں شروع، نماز عید سے قبل مفتی سید عفان منصورپوری فرمائینگے خصوصی خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نماز عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلہ میں عیدگاہ دیوبند میں صفائی اور دیگر تعمیری کاموں کو انجام دیاجارہاہے تاکہ عیدالفطر سے ایک دویوم قبل تک تمام تیاریاں کو حتمی شکل دی جاسکے۔ آج عیدگاہ وقف دیوبند کے سکریٹری محمد انس صدیقی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عیدگاہ دیوبند کا معائنہ کیا اور تیاریوں کے سلسلہ میں وہاں کام کرنے والوں کو ضروری ہدایات دیں۔ 

اس موقع پر سکریٹری عیدگاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عیدگاہ میں نماز سے قبل معروف عالم دین مولانا مفتی سیدمحمد عفان منصورپوری عیدین کے مسائل وغیرہ پر خصوصی خطاب فرمائینگے، اسلئے تمام حضرات عیدگاہ میں صبح ساڑھے سات بجے تک پہنچنے کی کوشش کریں تاکہ مفتی موصوف کا ناصحانہ خطاب سن سکیں،انہوں نے بتایا کہ خطاب کے بعد ٹھیک آٹھ بجے مفتی سید محمد عفان منصورپوری نماز عید ادا کرائینگے۔ محمد انس صدیقی نے کہاکہ عید کی نماز کے بعد خطبہ پڑھا جانا سنت ہے اور عیدکی نماز میں شامل تمام لوگوں کا خطبہ سننا واجب ہے اسلئے نماز سے فارغ ہونے کے بعد خاموشی کے ساتھ خطبہ سننے کا بھی اہتمام کریں، خطبہ ختم ہونے کے بعد ہی عیدگاہ سے واپس جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی سے متعلق تیاریوں میں تیزی لائی جارہی ہے، عید سے ایک یوم قبل تک تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی جائیگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر