Latest News

یوپی بورڈ کے نتائج میں لڑکیوں نے پھر بازی ماری، پریانشی ٹاپر، ایودھیا کی مشکوٰۃ نور نےریاست بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے قوم کا نام روشن کیا۔

لکھنو: اتر پردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل نے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتیجہ آج دوپہر 1:30 بجے بورڈ ہیڈ کوارٹر پریاگ راج میں اعلان کیا گیا۔ پریانشی سونی نے یوپی بورڈ 10ویں کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ پریانشی نے 600 میں سے 590 نمبر حاصل کیے ہیں۔پریانشی سیتا پور کی رہنے والی ہے۔ دوسرے نمبر پر ایودھیا کی مشکوٰۃ نور ہیں، انہوں نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کیے ہیں۔ مشکوۃ نور نے اپنی کامیابی کا سہرا خدا کی ذات کودیا ہے اس کے بعد اپنے والدین اور اساتذہ کے سرباندھا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشکوۃ نے کہاکہ میں ڈاکٹر بنناچاہتی ہوں، انہوں نے کہاکہ ٹیچرس نے کافی اچھے سے تیاری کرائی تھی ۔ بتادیں کہ مشکوٰۃ کے والد مدرسے میں استاذ ہیں، مشکوٰۃ کا خاندان ایودھیا کے حسن کٹرا میں رہتا ہے، مشکوٰۃ کی ابتدائی تعلیم مدرسے میں ہی ہوئی ہے، آٹھویں کے بعد اس کا داخلہ کنوسہ کونویٹ میں کرایاگیاتھا۔   مشکوٰۃ کے ساتھ ہی کانپور دیہات کے کشاگرا پانڈے نے بھی اتنا ہی نمبر لاکر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ تیسرے نمبر پر متھرا کے کرشنا جھان ہیں، انہوں نے 600 میں سے 587 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ارپت گنگوار چوتھےنمبر پر ہیں، انہوں نے 586 نمبر حاصل کیے ہیں۔پانچویںنمبر پر سلطان پور کی شریاسی سنگھ ہیں، انہوں نے 586 نمبر حاصل کیے ہیں۔ چھٹےنمبر پر ایودھیا کی پریکشا دوبے ہیں جنہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ساتویں نمبر پر امبیڈکر نگر کے سکشم تیواری ہیں جنہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔ آٹھویں نمبر پر جونپور کے پیوش سنگھ ہیں، انہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔وارانسی کے نمن گپتا نویں ویں نمبر پر ہیں، انہوں نے 585 نمبر حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے لیے 58,85,745 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی جس میں 31,16,487 کلاس 10ویں اور 27,69,258 کلاس 12ویں کے طلبہ شامل تھے۔ تشخیص کا عمل 18 مارچ کو شروع ہوا اور یکم اپریل کو ختم ہوا۔ ہائی اسکول میں کل 89.78 فیصد طلباء پاس ہوئے۔ ان میں سے 86.64فیصد لڑکے اور 93.34فیصد لڑکیاں ہیں۔بارہویں کا نتیجہ 75.52 فیصد رہا۔ اس میں 69.54فیصد لڑکوں اور 83فیصد لڑکیوں کا نتیجہ رہا۔ شبھ چھابڑا نے 97.80 فیصد نمبروں کے ساتھ انٹرمیڈیٹ امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ شبھ مہوبہ کے رہنے والے ہیں۔ دوسرا نمبر مشترکہ طور پر دو ٹاپرز کے پاس رہا۔ اس میں پیلی بھیت کے شبھم گنگوار کے 97.20 فیصد نمبر ہیں۔اٹاوہ کی انامیکا تیسرے نمبر پر رہیں۔ انامیکا نے 97.20 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو اس بار بھی بیٹیوں کی طاقت نظر آئی ہے۔ لڑکیوں نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ دونوں میں لڑکوں سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہائی اسکول میں 93 فیصد اور انٹرمیڈیٹ میں 83 فیصد نے کامیابی حاصل کی۔یوپی بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس بار ہائی اسکول میں کل 89.78 فیصد امیدوار پاس ہوئے ہیں۔ ان میں سے 93.34فیصد لڑکیاں ہیں جبکہ 86.64فیصد لڑکے ہیں۔ ساتھ ہی انٹرمیڈیٹ میں کل 75.52 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس میں 83 فیصد لڑکیاں ہیں جبکہ 69.34 فیصد لڑکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر