Latest News

مظفر نگر میں پلے کلاس کی ساڑھے تین سالہ طالبہ کی عصمت دری، پہلی جماعت کا دس سالہ ملزم طالب علم پولیس حراست میں۔

مظفر نگر /کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔
مسلم طبقہ کے ایک مقامی باشندے نے سٹی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی کہ اس نے اپنی ساڑھے تین سالہ بیٹی کو علاقے کے ہی ایک اسکول میں پلے کلاس میں داخل کرایا ہے۔ یہاں ایک دس سال کا بچہ بھی پہلی جماعت میں پڑھتا ہے۔ الزام ہے کہ جمعہ کے روز ملزم ورغلا کر اس کی بیٹی کو اسکول کی چھت پر لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔ چھٹی کے بعد متاثرہ لڑکی گھر پہنچی اور اپنی ماں کو اس کی اطلاع دی۔
 بچی کے والد اس وقت گھر پر نہیں تھے۔ ہفتہ کو لڑکی کا باپ گھر پہنچا اور اپنے جاننے والوں کے ساتھ بیٹی کو تھانے لے گیا۔ الزام کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آیوش وکرم سنگھ نے بتایا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بچی کو بھی میڈیکل کے لیے بھیج دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر