Latest News

عتیق کی بیوی شائستہ نے سی ایم کولکھا خط‌، سامنے آیا ایک وزیر، دو پولیس افسروں کا تذکرہ۔

عتیق اور اشرف قتل کیس میں ایک اور چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا۔ عتیق کی اہلیہ شائستہ کا سی ایم یوگی کو لکھا گیا خط وائرل ہوا ہے۔ اس خط میں شائستہ نے اپنے شوہر عتیق اور دیور اشرف کے قتل کی سازش کے بارے میں لکھا تھا اور کہا تھا کہ پولیس ریمانڈ میں قتل کی سازش رچی گئی ہے۔ 
انڈیا ٹی وی آن لائن رپورٹ کے مطابق شائستہ نے لکھا تھا کہ اس سازش میں اعلیٰ پولیس افسران ملوث تھے۔ وہ عتیق اور اشرف کو ریمانڈ کے بہانے جیل سے نکالیں گے اور پھر قتل کرائیں گے۔
امیش پال کے قتل کے تین دن بعد 27 فروری کو لکھے گئے اس خط میں شائستہ نے کہا تھا کہ ایک وزیر نے قتل کی سازش کی اور پولیس افسران نے قتل کا ٹھیکہ لیا ہے۔ عتیق کی بیوی شائستہ کی طرف سے سی ایم یوگی کو لکھے گئے اس خط سے چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ شائستہ نے عتیق اور اشرف کو جیل سے لاتے ہوئے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور خط میں دو پولیس افسران کا بھی ذکر کیا تھا۔ اگرچہ عتیق کی اہلیہ نے خط میں وزیر کا نام لیے بغیر قتل کی سازش کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
عتیق اشرف کے قتل کے اندیشہ سے شائستہ نے سی ایم یوگی کو لکھے اس خط میں عتیق اور اشرف کو جیل سے نہ نکالنے کی درخواست کی تھی۔ شائستہ نے یہ خط 27 فروری کو سی ایم یوگی کو لکھا تھا۔ انہوں نے دونوں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی ایم یوگی سے سماعت کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ شائستہ نے وزیر اعلیٰ یوگی سے بھی مطالبہ کیا تھاکہ وہ بچہ اصلاح گھر میں موجود احزم، آبان کو رہا کریں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر